اگر کوئی لڑکا بغیر اجازت تصویر لیتا تو حرا مانی اُس کا کیا حال کرتیں؟جانیں

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

کراچی(نیو زڈیسک)اداکارہ حرا مانی نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر اجازت تصویر لینے پر غصہ ہوجاتی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنی ایک تصاویر شیئر کیں جس میں وہ جہاز کی نشست پر بیٹھی ہوئیں تھیں۔اداکارہ نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جہاز میں کوئیبغیر اجازت آپ کی پیچھے سے تصویر لے رہا ہو اور آپ کو معلوم ہو جائے۔انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ تصویر کوئی لڑکا لے رہا ہوتا تو مجھ سے بہت زیادہ مار کھاتا ، مگر یہ تو بہت ہی پیاری سی لڑکی تھی ، جو اچھی فوٹو گرافر بھی ہے۔حرا نے تصویر لینے والی لڑکی شنزا نادر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’خوش رہو ۔ تم بہت پیاری ہو۔یاد رہے کہ حرا مانی کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ‏تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔واضح رہے کہ حرا مانی اکثر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک نظر آتی ہیں، وہ اپنی تصاویر بالخصوص انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More