شکارپور:دوگروپوں میں خون ریز تصادم ،5افراد جاں بحق،متعدد زخمی 

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

شکارپور(روزنامہ اوصاف)شکارپور میں دو گروپوں میں مسلح تصادم ، پانچ افراد جاں بحق جبکہ 11شدید زخمی ہو گئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق شکار پور میں کچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں اور تصادم رکوانے کیلئے مقامی لوگوں نے بھی کمر کس لی ہے اور بھاگ دوڑ شروع کردی ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہےاور مسلسل فائرنگ کی وجہ سے زخمیوں کو ریسکیو کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے جس سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More