ٹیکسی چلانے والے کے بیٹے نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔۔ باپ اور ملک کا نام فخر سے بلند کیسے کر دکھایا؟ جانیں

ہماری ویب  |  Apr 08, 2021

امریکی ریاست نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں محنت کی عظیم داستان ایک مسلمان نے قائم کر کے اقوام عالم کو بتا دیا کہ دنیا کے کسی مید ان میں بھی مسلمان پیچھے نہیں۔نیو یارک میں مقیم پاکستانی نثراد ہسپانوی مسلمان کیون شکیل کو انکی انتھک محنت کے بعد آج نیو یارک میں ہی ٹیکسی اور لیموزین کمیشن کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔کیون شکیل سب سے پہلے مسلمان ہیں جنہیں یہ عہدہ حاصل ہوا ہے۔

لانگ آئی لینڈ کے علاقے ویسٹ بری کے مئیر پیٹر کوورالو نے کیون شکیل کے ٹیکسی اور لیموزین کمیشن کے سربراہ بنانے کی منظوری دی۔یہی نہیں کیون شکیل امریکہ میں پہلے مسلم ہیں جنہوں نے پہلا اسلامک ریڈیو قائم کیا۔واضح رہے کہ کہ کیون شکیل کے والد بھی نیویارک میں ہی ٹیکسی چلایا کرتے تھے۔بیٹے کی کامیابی پر والد کو پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بے تہاشا مبارک باد وصول ہو رہی ہیں جبکہ بیٹے کی کامیابی پر والد اللہ کے شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More