پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

بول نیوز  |  Apr 08, 2021

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کے پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ  سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے پہلے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

تمام کھلاڑیوں کے پہلے ٹیسٹ گذشتہ روز ان کے اپنے شہروں میں ہوئے۔

زمبابوے سے ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے کیمپ کے لیے تمام 17 کھلاڑی کل لاہور کے نجی ہوٹل میں رپورٹ کریں گے۔

 ہوٹل پہنچنے کے بعد تمام کھلاڑیوں کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کل ہوگا۔ دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پر کھلاڑی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More