تربت: ڈکیتی کے دوران قتل، ایک مجرم کو سزائے موت

سماء نیوز  |  Apr 08, 2021

سیشن جج تربت نے ڈکیتی کے دوران قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو سزائے موت دوسرے کو عمر قید کی سزا سُنادی۔ واقعہ 26 مئی 2020ء کو پیش آیا تھا۔

تربت میں ڈکیتی کے دوران شہری ملک ناز کے قتل کیس کی سماعت سیشن جج رفیق اللہ لانگو کی عدالت میں ہوئی، دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم باسط کو سزائے موت سنادی گئی جبکہ مجرم الطاف کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر ملزمان سمیر سبزل اور سیف اللہ کو بری کردیا، سزا پانیوالے ملزمان کو اسلحہ برآؐمد ہونے پر 3 سے 5 سال کی قید بھی بھگتنا ہوگی۔

مجرمان نے 26 مئی 2020ء کی شب تربت کے علاقے ڈنک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری ملک ناز کو گولی مار کر قتل کردیا تھا جبکہ واقعے میں کمسن بچی برمش بھی زخمی ہوئی تھی۔

ڈکیتی اور قتل کے واقعے کیخلاف آل پارٹیز کیچ، سول سوسائٹی اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More