مصری جج نےخود کو سزا سنادی

سماء نیوز  |  Apr 08, 2021

فوٹو: الجزیرہ

مصری جج نے اپنے ہی خلاف فیصلہ سناتے ہوئے خود کو جرمانہ کی سزا سنادی۔

اسوان میں قائم انتظامی عدالت کے جج نے خود کو 500 مصری پاونڈ جرمانہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے موبائل فون کی گھنٹی بج اٹھی جس کے نتیجے میں ان کی توجہ مقدمہ سے ہٹ گئی۔

جس پر جج نے خود کو اس کا قصور وار قرار دیتے ہوئے 500 پاونڈ کا جرمانہ کردیا۔

جسٹس محسن کلوب کے اس اقدام پر دوسرے جج صاحبان، وکلا اور عام شہری بھی حیران رہ گئے کہ ایک جج مقدمات میں سماعت میں اس حد تک سنجیدہ ہے کہ اپنے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر خود ہی کو مستوجب سزا قرار دیتا ہے۔

خیال رہے کہ جسٹس کلوب دوسرے جج حضرات اور وکلا کو مقدمات کی سماعت کےدوران اپنے فون بند رکھنے کی تاکید کرتے رہےہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More