قانون سے کوئی بالاتر نہیں ۔۔۔ وفاقی وزیرنے جہانگیر ترین کےمتعلق ایسی بات کہہ دی کہ سن کر جہانگیر ترین خود پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوجائنگے

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) قانون سے کوئی بالاتر نہیں ۔۔۔ وفاقی وزیرنے جہانگیر ترین کےمتعلق ایسی بات کہہ دی کہ سن کر جہانگیر ترین خود پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوجائنگے ۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سےبالاتر نہیں، آپ معصوم ‏ہیں یامجرم اس کا فیصلہ عدالت کرےگی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ جہانگیرترین کےخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ‏ہورہی، رپورٹ کے مطابق17شوگرملزاسکینڈل میں ملوث پائی گئیں، شوگراسکینڈل کاخمیازہ غریب عوام کوبھگتناپڑا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کوئی بھی غلط کام میں ملوث ہو وزیراعظم اور حکومت برداشت نہیں کرے ‏گی، جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سےبالاتر نہیں، آپ معصوم ہیں یامجرم اس کافیصلہ ‏عدالت کرےگی۔یاد رہے کہ جہانگیرترین نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی ‏تیاری کرلی ، وہ جلد بیس ارکان سے ملاقات کریں گے۔جہانگیرترین نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کو بھی ساتھ لینے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع ‏کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین جلد ناراض اراکین سے ملاقات بھی کریں گے ، صوبائی اسمبلی کے 20 ‏سے زائد ناراض اراکین شامل ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More