ایک طرف ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ ۔۔۔۔دوسری جانب وفاقی حکومت کاگریڈ ایک سے 16 کی سیکڑوں آسامیاں ختم ۔۔ بیروزگاری میں اضافہ

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ ۔۔۔۔دوسری جانب وفاقی حکومت کاگریڈ ایک سے 16 کی سیکڑوں آسامیاں ختم ۔۔ بیروزگاری میں اضافہ ،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کاگریڈ ایک سے 16 کی سیکڑوں آسامیاں ختم کرنےکافیصلہ کیا ہے ۔ذرائع‏کے مطابق وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کی تنظیم نوسےمتعلق سمری پرفیصلہ کیاہے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ‏ختم کی جانےوالی آسامیوں میں ٹرانسفر،پوسٹنگ اورترقی کےباعث خالی آسامیاں شامل نہیں ہوں گی۔‏کابینہ کمیٹی کی وزارتوں کوایک ماہ میں خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔‏صحت،تعلیم اورپولیس کی گریڈایک سے 16کی آسامیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق‏اخراجات میں کمی اوروسائل کےبہتراستعمال کیلئےکابینہ کمیٹی نےفیصلہ کیا،آسامیاں ختم ہونے سےتنخواہوں اور پنشن کی مدمیں اربوں روپےکی بچت ہوگی۔دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےکابینہ کمیٹی کافیصلہ تمام وزارتوں اورڈویژنزکوارسال کردیا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More