گجرات: بچہ اپنےمبینہ اغوا کاخود ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

سماء نیوز  |  Apr 08, 2021

گجرات کے علاقے لالا موسیٰ میں گزشتہ روز ہونے والے ایک 14 سالہ لڑکے کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایک لڑکا گھر سے غائب ہوگیا تھا اور پھر والدین کو اس کے ٹیوشن سینٹر کے باہر اس کا بستہ ملا جس کی جیب میں ایک خط رکھا ہوا تھا جس میں والدین کو مخاطب کرکے بتایا گیا تھا کہ بچہ اغوا ہوچکا ہے۔

خط میں والدین سے بچے کی رہائی کے عوض 5 لاکھ روپے کے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ والدین نے اس حوالے سے پولیس سے رابطہ کیا تھا اور لڑکے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کروائی گئی تھی جس پر کسی شخص نے لڑکے کے بارے میں اطلاع دی۔

اس شخص کی فراہم کردہ معلومات کے نتیجے میں پتہ چلا تھا کہ لڑکا کسی دکان میں ہے جہاں سے پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا۔۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ دکان اس کے کسی دوست کی تھی جہاں وہ اپنے مبینہ اغوا کے دوران رہا اور وہ سارا ڈرامہ اس نے صرف ٹیوشن جانے سے بچنے کے لیے رچایا تھا۔

لڑکے نے یہ بھی بتایا کہ وہ دھمکی بھرا اور تاوان کے مطالبے والا خط بھی اس نے خود ہی لکھا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More