جہانگیر ترین جلد ہی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی وزیر شہلا رضا کے بعد اب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین جلد ہی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدمرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ جہانگیر خان ترین جلد ہی پی ٹی آ ئی سے راہیں جدا کرنے والے ہیں۔انھوںنے کہاکہ  تین سالمیں وفاق نے صوبوں کو دیا کیا ہے؟ چھیننے میں لگے ہیں، ہمارا 85 فیصد ٹیکس ریونیو وفاق اکٹھا کرتا ہے، زیرو فیصد گروتھ کی وجہ سے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر ہفتے چیف سیکرٹری کو کہتے ہیں کہ عمارتیں کیوں نہیں بنا رہے،کچھ شر پسند ہیں جو ہر روز نئے نوٹیفکیشن نکلوا دیتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقے کو ترقی دلانے کے لیے کوشاں ہیں، صنعتکاروں کے ساتھ ملکر صنعتی علاقے کو ترقی دلائیں گے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More