دنیا چاند پر جا رہی ہے اور ہم پانی کو رو رہے ہیں، مصطفی کمال

بول نیوز  |  Apr 08, 2021

چیئرمین پی ایس پی و امیدوار مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دنیا چاند پر جا رہی ہے اور ہم پانی کو رو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی و امیدوار مصطفیٰ کمال نے مومن آباد میں این اے 249 ضمنی انتخاب کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سالوں سے الیکشن ہورہے ہیں اور ہر انتخابات میں امیدوار آسمان سے تارے توڑ کر لانے کے دعوے کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ایس پی و امیدوار مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ زبان کی بنیاد پر ووٹ لے کر سیاسی جماعتیں تو جیت گئیں ، لیکن شہر تباہ ہوگیا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More