اسٹیٹس کو نظام کوبدلنے میں بڑی رکاوٹ ہوتا ہے،عمران خان

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹس کو کسی بھی نظام کوبدلنے میں بڑی رکاوٹ ہوتاہے،پاکستا ن میں آ ج آئین وقانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے ،بڑے بڑے مافیاز کیخلاف کارروائی جاری ہے ،پاکستان ایک فلاحی ریاست بننے جارہا ہے ،آٹو میشن کی صورت میں مشین تو رشوت نہیں لیتی، اداروں میں آٹو میشن کی مخالفت کرپشن کے لیےکی جاتی ہے، اداروں میں آٹومیشن کےلیے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، ہم نے پورے سسٹم کو خراب ہوتے ہوئے دیکھا ،ہمارے ملک میں مکان کےلیےبینکوں سےقرض لینےکا رواج کم ہے،ایک وقت تھا جب نقشے پھنس جاتے تھے ، تعمیرات کےلیے اجازت نہیں ملتی تھی، مارچ میں سب سے زیادہ سیمنٹ کی پیدا وار ہوئی ہے،تعمیراتی شعبہ چل چکاہے، اس سے جڑی مزید صنعتیں بھی چل پڑی ہیںاور لوگوں کو روزگار میسر آرہا ہے ۔لاہور میں نیا پاکستان ڈپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سب سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورحکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،میں عدلیہ کا بھی شکر ادا کرتا ہوں اگر بنک کے حوالے سے قانون پاس نہ ہوتا تو بینک ہمیں پیسے نہ دیتے ،اگر آپ کے پاس کیش نہیں ہے تو آپ گھر نہیں بنا سکتے اور نہ ہی خرید سکتے ہیں ، جو لوگ مہینے کا کرایہ دیتے ہیں وہی بنکوں میں قسطیں بن جاتی ہیں اور یہ گھر ان کا اپنا ہو جاتا ہے ،پوری دنیا میں اسی طرح لوگ اپنے گھر خریدتے ہیں ،سرکاری ورکرز، مزدور کے پاس موقع ہوتا ہے کہ وہ قسطیں دے کر اپنا گھر بنا سکتے ہیں ۔وائلڈر، مکینک سب لوگوں کو اب پاکستان میں اپنا گھر بنانے کا موقع ملے گا ، جب ایک سسٹم کے اندر برائیاں آجاتی ہیں ، کرپشن آجاتی ہیں اور رکاوٹیں آجاتی ہیں تو کام نہیں ہوتا ،تو میں تبدیلی کرنا مشکل ہوجاتی ہیں کیونکہ اداروں میں کئی سالوں سے بیٹھا مافیا اس میں تبدیل کے آگے رکاوٹ ہوتا ہے ۔جب رشوت خوری کا نظام آپ تبدیل کرتے ہیں تو اس کیلئے بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے ، پاکستان میں اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنا ہے تو تمام اداروں میں تبدیلی لانا ہو گی ،ہر ادارے میں کوشش کی جاتی ہے کہ آٹو میشن نہ آئے کیونکہ آٹومیشن سے رشوت محکمہ سے ختم ہو جاتی ہے اور ادارے میں بیٹھے رشوت خوروں کو نقصان ہوتا ہے تاہم ایل ڈی اے لاہور میں آٹو میشن لے آنے پر میں پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے ایک ماہ کے اندر پاکستان کی تاریخ میں سیمنٹ کی سب سے زیادہ سیل ہوئی ہے ،کنسٹرکشن سیکٹر آگے بڑھنا شروع ہو گیا ہے اور تیس اور بڑی انڈسٹریز کنسٹرکشن کے ساتھ جڑی ہیں ،اس سے لوگوں کو روز گار ملتا ہے ، دولت بڑھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب لوگ کہتے ہیں کہ کہاں ہے نیا پاکستان اور کہاں ہے مدینہ کی ریاست تو میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،طاقتور اور غریب کیلئے الگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے ،کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہےپاکستان میں بڑے بڑے مافیاز ہیں ،پولیٹیکل مافیاز ہیں جن کیخلاف کارروائی چل رہی ہے اور یہ مافیا اس کیخلاف ردعمل دے رہا ہے ، جب ہم قانون کی بالادستی قائم کردیں گے تو معاشرہ آزاد ہوجائے گا ،
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More