وفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی ،آج بس اڈے بند ہوجائیں گے

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہاہے کہ کورونا ایس او پی کے تحت آج رات 12بجے تمام بس اڈے بند کر دئیے جائیں گے۔حمزہ شفقات کے مطابق کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہ شہر میں داخل ہو سکے گی اور نہ باہر جا سکے گی، پابندی اتوار کی رات بارہ بجے تک رہے گی۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق یہ پابندی گڈز ٹرانسپورٹ پر نافذ نہیں ہے۔دوسری جانب ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 105 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 54 ہزار 948 ٹیسٹ کئے گئے ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.66 فیصد رہی۔ملک میں 24 گھنٹوں میں سب سےزیادہ پنجاب میں 57 اموات ہوئیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More