ملکی زرمبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح عبور کرکے 16 بلین ڈالر ہوگئے،شہبازگل

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح عبور کرکے 16 بلین ڈالر ہوگئے ہیں۔اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ فارن ایکسچینج ریزرو مارچ2008 میں 11.2ارب ڈالر،مارچ 2018 میں 9.5ارب ڈالر اور اب اپریل2021 میں 16ارب ڈالر ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا جب اسحاق ڈار جیسے جعلی و مکار وزیر خزانہ نے اپنے لیڈر کو خوش کرنے اور جعلی کارکردگی دیکھانے کیلئے فارن ریزرو سے8ارب ڈالر پھونک کر ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔یہ تھی ہیر پھیر اور جعلی "ترقی" اور جی ڈی پی گروتھ جسکی قیمت غریب عوام کو ادا کرنا پڑی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More