عالم اسلام سے تعلقات اور تمام شعبوں میں بہترین اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالم اسلام سے تعلقات اور تمام شعبوں میں بہترین اولین ترجیح ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےچیئرمین پاکستان علماکونسل طاہرمحموداشرفی نے ملاقات کی دونوں رہنمائوں نے عالم اسلام،عرب ممالک کےساتھ بہترتعلقات سےمتعلق پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا۔ طاہرمحموداشرفی نےبین المذہب ہم آہنگی کےحوالےسے وزیراعظم کو رپورٹ بھی پیش کی ۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے مستقبل قریب میں دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ عالم اسلام سےتعلقات اورتمام شعبوں میں بہتری اولین ترجیح ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More