ہماری مسلح افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں،شیخ رشید احمد

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

کراچی(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں،پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان کےلیےفخر کی بات ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان رینجرز سندھ کی 28 ویں پاسنگ آؤٹ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے، پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں امن اور ترقی میں کردار بہت نمایاں ہےاورمجھے امید ہے کامیاب رینجرز کے جوان قومی جذبے سے خدمات سر انجام دیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More