سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں لندن اور نیویارک کے دوروں پرکتنےملین روپے خرچ کیے گئے،ہوشرباانکشاف

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں لندن اور نیویارک وی وی آئی پیز کے دوروں پر43ملین روپے خرچ کیے گئے ،پبلک اکائونٹس کمیٹی(پی اے سی) نے وزارت خارجہ سے وصولی کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔اطلاعات کے مطابق پی اے سی کا گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس میں آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نوازشریف دور میں لندن اور نیویارک وی وی آئی پیز نے 9 دورے کیےاور ان دوروں پر اٹھنے والے 43 ملین روپے سے زائد کے اخراجات ہیںجو آج تک ادا نہیں کیے گیے۔اس پرپی اے سینے فیصلہ کیا کہ واجبات کی وصولی کےلیے وزارت خارجہ کو خط لکھا جائےگا ۔پی اے سی نے مزید کہاکہ یہ واجبات وصول کیے جائیں اس طرح معاملات نہیں چلائے جا سکتے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More