جہانگیر ترین اور علی ترین کے کتنے اکاؤنٹس منجمند کیے گئے ہیں ؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

لاہور (ویب ڈیسک )چینی سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ایف آئی اے کی درخواست پر 9 سرکاری و نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمند کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق علی ترین کے 21 ، جہانگیر ترین کے 14 اور اہلیہ کا ایک اکاؤنٹ کو ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمند کیا گیاہے ، اکاؤنٹسمیں کروڑوں روپے موجود ہیں ۔یاد رہے کہ علی ترین آج ایف آئی اے میں پیش ہوئے جہاں اہلکاروں نے ان سے ڈیڑھ گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں جانے دیا گیا ، علی ترین اپنے ہمراہ پانچ سوالات کے جوابات دستاویزی شکل میں لائے تھے ۔اس کے علاوہ جہانگیر ترین کو بھی ایف آئی اے نے آج سہ پہر تین بجے طلب کر رکھاہے ۔دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنی ماڈل ٹاؤن میں رہائش گاہ پر عشائیے کا اہتمام کیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیاہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More