محمدحفیظ کیریئر کےاہم سنگ میل اور ریکارڈ کے قریب

سماء نیوز  |  Apr 09, 2021

فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کےاوپننگ بلےباز محمد حفیظ ٹی20 فارمیٹ میں 100انٹرنیشنل میچز مکمل کرنے کےلیے صرف ایک میچ اور شعیب ملک کے سب سےزیادہ رنز بنانے سے13 رنز بناکر نیا اعزاز حاصل کرنےکے قریب پہنچ گئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 10اپریل کووانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

محمد حفیظ 10اپریل کو قومی کرکٹ ٹیم کی فائنل الیون کا حصہ بنتے ہیں تو یہ ان کا 100 واں ٹی20 انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ اس سے قبل صرف شعیب ملک ہی پاکستان کی جانب سے یہ اعزازحاصل کرسکے ہیں۔

اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما (111میچز) کا دوسرا، انگلینڈ کے ائن مورگن ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور راس ٹیلر (102میچز) کا تیسرا نمبر ہے۔

حفیظ 99 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 2ہزار 323رنز بنا چکے ہیں، اس فارمیٹ میں پاکستان کی جانب  سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز شعیب ملک کے پاس ہے جو 116 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 2ہزار 335 رنز بناچکے ہیں۔ محمد حفیظ کو یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے مزید 13 رنز درکار ہیں۔

ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز سے اب تک آئی سی سی کی جانب سے 6 ٹی20 ورلڈکپ کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔ ان 6 میں سے 5مواقع ایسے تھے کہ جہاں محمد حفیظ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ وہ صرف 2009 میں منعقدہ ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم فی الحال 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ میزبان جنوبی افریقہ 251 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ اس فہرست میں انگلینڈ (272)کا پہلا، بھارت (270) کا دوسرا جبکہ آسٹریلیا (267) کا نمبر تیسرا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More