امیتابھ اور ریکھا کی محبت پر جیا بچن نے طویل عرصے کی خاموشی توڑدی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

 ممبئی(ویب ڈیسک)جیا بچن کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور ریکھا کے معاملے کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، اگر سنجیدہ لیتی تو میری زندگی جہنم بن چکی ہوتی۔ایک پرانے انٹرویو میں معروف اداکارہ ریکھا اور امیتابھ بچن کے درمیان محبت سے متعلق خبروں پر جیا بچن نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس پیشے میں ہم ہیں یہاں چیزیں اتنی آسان نہیں لہذا کسی کے لیے جنون کی حد تک پاگل نہیں ہونا چاہیے لہذا میں نے امیتابھ کو اس معاملے میں تنہا چھوڑدیا تھا کیوں کہ مجھے ان پر بھروسہ تھا، میں نے ایک اچھے آدمی سے شادی کی اور ہماراہ خاندان ثابت قدمی پر یقین رکھتا ہے۔جیا بچن نے مزید کہا کہ ہم انسان ہیں، اگر ہم منفی باتوں کا ردعمل دیتے ہیں تو مثبت باتوں پر بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، میڈیا امیتابھ بچن کو ہر ہیروئن سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے تاہم میں نے آج تک ان باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا، اگر سنجیدہ لیتی تو میری زندگی جہنم بن چکی ہوتی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More