پاکستان میںمصنوعی طریقے سے اونٹوں کی افزئش نسل کا کامیاب تجربہ

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے مصنوعی طریقے سے اونٹ پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک کی کوششوں سے مڑیچہ نسل کی نایاب اونٹنی  پیدا کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے ماہرین نے کیمل بریڈنگ میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور مصنوعی طریقہ افزائش سے مڑیچہ نسل کی ننھی اونٹنیدنیا میں آ گئی ہے۔ سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب ثاقب ظفر کا کہنا ہے کہ اونٹوں کی مصنوعی افزائش نسل تاریخی کارنامہ ہے، اونٹنی کا دودھ اور گوشت طبی لحاظ سے نہایت مفید ہے، اونٹ پال افراد کو بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More