الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

ڈسکہ(روزنامہ اوصاف) این اے 75ڈسکہ سے تحریک انصاف کے امیدواد اسجد علی ملہی نےکہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ، نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبر ا گئی ہیں ۔اسجد علی ملہی نے گورنمنٹ گزلر کالج ڈسکہ کے پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کئے گئے انتظامات سے مطمئین ہیں، پہلے بھی پی ٹی آئی جیتے تھی اب بھی پی ٹی آئی جیتے گی،پی ٹی آئی آج بھاری اکثریت سے جیتے گی، شام کو جو بھی رزلٹ ہوا وہ ہمیں منظور ہوگا، ن لیگ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات ایک ڈرامہ ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More