پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

ڈسکہ (روزنامہ اوصاف)ڈسکہ این اے 75 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے ہیں۔دوران الیکشن نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امید ہے سارا دن ووٹرز کو پر امن ماحول ملے گا اور پولنگ بالکل اسی طرح جاری رہے گی، انتظامیہ عوام کی جان کی حفاظت کریں، عوام بے خوف ہو کر باہر نکلیں اور ووٹ پر پہرہ دیں، ٹرن آوٹ حوصلہ افزاء ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایک دو جگہ پر پی ٹی آئی کی جانب سے جعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو پچھلی بار گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اس بار حکومت کی جانب سے مختلف لالچ دیئے گئے ،فردوس عاشق اعوان نے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More