جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،گورنرپنجاب

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

لاہور(روزنامہ اوصاف)گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ عمران خان دو نہیں ایک پاکستان کا وعدہ پورا کررہے ہیں ،جہانگیرترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیںتاہم جہانگیر ترین کے خلاف کسی انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دو نہیں ایک پاکستان کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جہانگیر خان ترین کے خلاف کسی انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، علیم خان اور سبطین خان بھی مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں اور انصاف فراہم کر رہی ہیں، ہر کوئی عدالت جا سکتا ہے، حکومت نے اراکین اسمبلی کے جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت جانے سے روکنے کے لیے کوئی سختی نہیں کی۔تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بننے سے متعلق سوال پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، جہانگیر ترین اور ساتھیوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی بات نہیں کی۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا پی ڈی ایم بھی کسی خوش فہمی کا شکار نہ ہو، عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More