پاکستان میں کاروبار کی صورتحال، ہفتہ وار رپورٹ جاری

بول نیوز  |  Apr 10, 2021

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے دوران کاروبار کی صورتحال کے حوالے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس  میں 885 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2 فیصد اضافے سے 45186 پربند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 45249 اور کم ترین 43472 رہی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں 93 ارب روپے مالیت کے 2 ارب پانچ کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 92 ارب روپے اضافے سے 7926 ارب روپے ہوگئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More