مغربی بنگال میں انتخابات پرتشددہوگئے ،پولنگ سٹیشن میں فائرنگ سے چارافرادہلاک

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

کلکتہ(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست مغربی بنگال میں الیکشن کے دوران فائرنگ سے چارافرادجاں بحق ہوگئے۔حکمراں جماعت تری نمول کانگریس اوربی جے پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم سے چارافرادہ ل ا ک ہوگئے ۔تصاد م مرحلہ وارانتخابات کے چوتھے مرحلے کے دوران ہوا۔تری نمول کانگریس نے دعویٰ کیاہے کہ تصادم کے دوران پانچ افرادہلاک ہوئے ہیں۔تصادم ستالکوچی کے علاقے میں پولنگ کے دوران ہوا۔الیکشن کمیشن نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔اس سے قبل ممتابینرجی کے الیکشن سٹریٹجسٹ پرشانت کشورکی جانب سے ایک آڈیوکلپ جاری کیاگیاتھاجس میں کہاگیاتھاکہ وزیراعظم نریندرمودی ریاست میں اتنے ہی مقبول ہیں جتنی وزیراعلیٰ ممتابینرجی ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More