عمرہ زائرین کے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ ۔۔۔۔ اب تک کی سب سے بڑی خبر ۔۔ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لینگے

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) عمرہ زائرین کے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ ۔۔۔۔ اب تک کی سب سے بڑی خبر ۔۔ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لینگے ۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ رمضان میں پاکستان سے عمرہ زائرین پر لگی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس سال سعودی حکومت کی رضا مندی اور کورونا کی صورت حال کے بعد پندرہ رمضان تک حج کی اجازت کے حوالے سے پاکستانی حکومت سمیت دیگر مسلم ممالک کو آگا ہ کیا جا ئے گا۔ذرائع کے مطابق اس سال رمضان سے قبل کورونا کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر خارجی عمرہ زائرین سعادت حاصل نہیں کرسکیں گے، سعودی عرب کے اُن رہائشیوں کو رمضان میں اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ویکسین لگوا لیں گے۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور کو حج کے حوالے سے امید ہے کہ 15 رمضان تک سعودی حکومت اگر 20 فیصد حجاج کوٹہ کی اجازت دیتی ہے تو اس صورت میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو حجاج سعودی عرب بھجوانے کی مشروط اجازت دئیے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ذرا ئع کا کہنا ہے اس سال حج سرکاری طور پر بھی اخراجات کے حوالے سے 8 لاکھ روپے تک جانے کا امکان ہے۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More