ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

ڈسکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کو ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) پربرتری حاصل ہے،۔ 50پولنگ سٹیشن کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔ اور پی ٹی آئی کے علی اسجد 15525ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کی خاتون امیدوار 13319ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ واضح رہےکہ ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کروایا گیا ہے جس کے بعد آج صبح سے شام پانچ بجے تک یہاں پولنگ ہوتی رہی۔ کرونا کی صورتحال کے باوجود ووٹرز کی بڑی تعداد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔اس حوالے سے اہم اپ ڈیٹس آرہی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More