ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

ناروے ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصٰلات کے مطابق غیر ملکی رساں ایجنسیوں کے مطابق نارویجین وزیراعظم ارنا سولبرگ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وزیراعظم نے کرونا وائرس کیلئے نافذ العمل ایس او پی سماجی فاصلہ کا خیال نہیں رکھا تھا۔وزیراعظم ارنا سولبرگ کی جانب سے اپنی سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوگوں نے سماجی فاصلے کے نافذ کردہ قانون کی خلاف ورزی کی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ناروے پولیسموقع پر پہنچی اور وزیراعظم کو 20 ہزار ناروے کراؤن یعنی 2 ہزار 352 امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا جو کہ پاکستانی 35 لاکھ روپے سے زائد بنتا ہے۔پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس میں واقعہ کی تصدیق کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فروری میں ماؤنٹن ریسورٹ پر اپنی 60 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ان کی فیملی کے 13 افراد موجود تھے۔ناروے پولیس کے مطابق اتنے لوگوں کا جمع ہونا تقریبات پر عائد پابندی کے خلاف تھا اور وزیراعظم کو صرف 10 افراد کے مجمعے کی اجازت دی گئی تھی۔پولیس کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مذکورہ ریسٹورنٹ کو بھی تنبیہہ جاری کی گئی، تاہم ریسٹورنٹ انتظامیہ کو جرمانے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More