حریم شاہ کی ویڈیو ز لیک ہونے کامعاملہ، ایف آئی اے حرکت میں آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ہراسانی کے خلاف درخواست ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوسروں کی ویڈیوز لیک کرنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو اپنی ویڈیو لیک ہونے کا خطرہ لگ گیا۔ٹک ٹاک گرل حریم شاہ خود بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔حریم شاہ نے اپنی دوست عائشہ شاہکے خلاف سائبر کرائم سے رابطہ کرلیا ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ عائشہ نے میری دستاویزات چرا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے۔عائشہ نے اپنے بوائے فرینڈ سے مل کر مجھے ہراساں کیا۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اس کا پاسپورٹ بھی چوری ہو گیا ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اس کی کچھ ایسی ویڈیوز عائشہ کے پاس موجود ہیں جن کی بنا پر اسے بلیک میل کر رہی ہے۔اسی صورت حال کے پیش نظر انہوں نے سائبر کرائم سے رابطہ کیا ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More