ٹیکسوںکے سونامی میں غرق عوام پر مزید570ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)حکومت نے عوام پر570ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میںپیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے حکومت کے ٹیکس ہدف سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔ شیری رحمن نے کہاکہ آئی ایم ایف نے ایف بی آرکو ٹیکس کی وصولی میں 27 فیصد اضافے کی ہدایت کی ہے جس کا مطلب ہے کہ لوگ بالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے 570 ارب روپے مزید ادا کریں گے۔ حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں 160 ارب الگ وصول کرے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More