ویرات کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی ۔۔بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔ کریس گل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ویرات کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی ۔۔بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔ کریس گل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے تیز ترین کرکٹر بن گئے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ بابراعظم نے 165 میچز میں 6 ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔بابراعظم نے کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے 162 میچوں میں 6 ہزار مکمل کئے تھے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بابراعظم نے 47 کی اوسط سے 1744 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 16 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More