جعلی چیئرمین نوٹس پھاڑنے کے بجائے اپنا منشور پھاڑ کر پھینک دیں، خرم شیر زمان

ہم نیوز  |  Apr 11, 2021

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی چیئرمین نوٹس پھاڑنے کے بجائے اپنا منشور پھاڑ کر پھینک دیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے رہنما نے کہا ہے کہ ڈرامے بازی تو پیپلزپارٹی کی بنیاد سے ہی جاری ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ کی عوام کو کتے کھائیں یا وہ ایڈز سے مرجائیں ، ڈرامے بازیاں ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے پی پی کی سی ای سی کے اراکین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سامنے تالیاں بجانے والے غلام انہیں تھوڑی شرم بھی دلادیں۔

چیئرمین پی پی کے حوالے سے ہم نیوز نے کچھ دیر قبل خبر دی تھی کہ پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بھیجا جانے والا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا ہے۔

ہمارے 3 اراکین صوبائی اسمبلی کو اغوا کیا گیا، خرم شیر زمان

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جب نوٹس پھاڑا تو سی ای سی کے اراکین نے تالیاں بجائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More