مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی دہشت گردی، 5نوجوان شہید

ہم نیوز  |  Apr 11, 2021

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کی قابض فوج نے مزید پانچ بے گناہ اور نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

ہم نیوز نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ وادی چنار میں قابض بھارتی درندہ صفت فوج نے ایک مرتبہ پھر حسب روایت سرچ آپریشن کی آڑ میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ہادی پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

ہم نیوز نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہارہ میں بھی دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران قابض بھارتی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کی آڑ میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: آئینی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

پاکستان نے شوپیاں میں بھارتی فوج کی جانب سے مسجد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More