منشا پاشا نے جبران ناصر سے نکاح کرلیا، تصاویر وائرل

بول نیوز  |  Apr 11, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کرلیا ہے۔

 واضح رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔

اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

جبکہ جبران نے بھی اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جُلتے رنگ کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب منشا پاشا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاتھوں کی تصویروں شیئر کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں کوئی کیپشن نہیں لکھی گئی ہے۔

منشا پاشا کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُنہیں نکاح کی مبارکباد دے رہی ہے۔

تاہم اس نئی جوڑی کی جانب سے ابھی تک اُن کے اکاؤنٹ پر نکاح کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More