حکومت قانون کی بالا دستی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

بول نیوز  |  Apr 11, 2021

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی بالا دستی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے مفتی رحیم، مہتمم جامعہ رحیمیہ کراچی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم کے ریاستِ مدینہ کے ویژن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے مفتی رحیم، مہتمم جامعۃ الرشید کراچی کی ملاقات

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، رفیع الدین، زبیر موتی والا، کرنل (ر) عبدالمغنی اور خلیل الرحمن ملاخیل شامل pic.twitter.com/gjOZ0jPhdl

— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) April 11, 2021

ملاقات میں حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی بیرونی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت قانون کی بالا دستی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، کمزور اور طاقتور کیلئے یکساں قانون اور دفاتر میں سزا اور جزا ہی نظام میں بہتری لا سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کرپٹ عناصر کی سہولت کاری والے نظام کو درست کرکے قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، قائد حذبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، رفیع الدین ، زبیر موتی، کرنل (ر) عبدالمغنی اور خلیل الرحمن مولا خیل نے شرکت کی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More