یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا کی تلخ سچائی سے پردہ اُٹھا دیا

بول نیوز  |  Apr 12, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا کی تلخ سچائی سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے ابھی حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں آج کل کے معاشرے اور کڑوے سچ کی عکاسی کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

اداکارہ کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں پیغام دیا گیا ہے کہ بطور معاشرہ ہر ظاہری چیز پر یقین کر کے دوسروں سے متعلق رائے قائم کر لی جاتی ہے جبکہ اکثر اوقات اُس ظاہری چیز کے پیچھے چھپی کہانی کچھ اور ہی ہوتی ہے جسے کوئی نہیں جانتا۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’یہ آج کل کی سچائی ہے۔‘

اداکارہ کی اس پوسٹ پر ہزاروں لائیکس آ گئے ہیں۔

کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے یمنیٰ زیدی کی اس پوسٹ کی تائید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آج کل کے معاشرے کی یہی سوچ ہے اور  یہی کڑوا سچ ہے۔

واضح رہے یمنیٰ زیدی کی جانب سے اکثر اوقات ہی گہری اور معنی خیز پوسٹس سوشل میڈیا پر کی جاتی ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More