دوسرا ٹی20:جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 141رنز کاہدف

سماء نیوز  |  Apr 12, 2021

فوٹو: کرک انفو

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی20 میں جیت کےلیے 141رنز کا ہدف دیدیا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 0، شرجیل خان8، محمد حفیظ 32، حیدر علی 12، فہیم اشرف 5، حسن علی 12 جبکہ محمد نواز 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لنڈے اور ولیمز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شمس تبریز اور مگالا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، محمد حفيظ، حيدرعلی، محمد نواز، فہيم اشرف،حسن علی، شاہين شاہ آفريدی،عثمان قادر اور محمد حسنین شامل ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ہینرچ کلاسین کررہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کےخلاف آج کھیلے جانے والے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےمطابق فخرزمان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہ شرجیل خان کو موقع فراہم کیاگیا ہے جبکہ حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فخر زمان کو بائیں ٹانگ میں معمولی الرجی کی شکایت کی ہے جس کے انہیں آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیزمقابلے میں جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More