سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور اور فلپائنی نومسلم لڑکی رشتہ ازدواج میں منسلک

بول نیوز  |  Apr 12, 2021

سعودی عرب کے ایک شہری نے پاکستانی ڈرائیور کے کردار سے متاثر ہوکر اس کی شادی ایک نومسلم فلپائنی خادمہ سے کروادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ سعودی شہری سے اس کے پاکستانی ڈرائیور نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ نومسلم  فلپائنی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔

فلپائنی خادمہ ایک سعودی خاندان کے حسنِ سلوک سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگئی تھی۔

پاکستانی ڈرائیور کی اس خواہش پر سعودی شہری نے فلپائنی ملازمہ کے آجر سے رابطہ کیا اور پاکستانی ڈرائیور کا رشتہ فلپائنی ملازمہ کے سامنے رکھا جس کی اس نے منظوری دی۔

واضح رہے کہ نکاح کی تقریب میں پاکستانی ڈرائیور کے عزیز و اقارب اور فلپائنی خادمہ کے قریبی لوگوں نے شرکت کی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More