مبینہ منی لانڈرنگ: جہانگیر ترین اور بیٹے نے ایف آئی اے میں جواب جمع کروا دیا

ہم نیوز  |  Apr 13, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور انکے بیٹےعلی ترین پر منی لانڈرنگ کے الزامات کے معاملے پر جے ڈی ڈبلیو کے سیکرٹری نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو دونوں کے جوابات جمع کروا دیے.

ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو کے آفس سیکرٹری مقصود ملہی نے جوابات ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو جمع کروادئے۔

مزید پڑھیں: 

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ وہ متعلقہ ہیں یا غیر متعلقہ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جو جوابات جمع کروائے گیے ہیں انہیں 22 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے ایک روز قبل جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو آٹھ سوالات کے جوابات جمع کروانے کے لیے خط لکھا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More