رمضان المبارک کےموقع پر واٹس ایپ کا صارفین کو تحفہ

سماء نیوز  |  Apr 13, 2021

واٹس ایپ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی سروس کا آغاز کردیا۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ رمضان کے حوالے سے نئے اسٹیکرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروادیے گئے ہیں۔

ان اسٹیکرز کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے انہیں اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔

ان اسٹیکرز کے ذریعے افطار ، سحری اوقات اور روزے کی اہمیت اور اس کے حوالے سے شعور اُجاگر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More