تیسرے ٹی20 پاکستان کی تاریخی فتح

سماء نیوز  |  Apr 14, 2021

فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے جنوبی افریقہ تیسرے ٹی20 میچ میں 9وکٹوں سے شکست دیدی۔

سنچورین میں کھیلےجارہے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کےلیے 204رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جانیمن ملان 55، ایڈن مارکرم 63 اور جارج لنڈے نے 22رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے کیرئیر کی پہلی سنچری 49گیندوں پر بنائی، انہوں نے 121رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان نے 197رنز کا اوپنگ اسٹینڈ فراہم کیا۔

سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے تین تبدیلیاں کی ہیں جبکہ جنوبی افریقی ٹیم مین ایک تبدیلی کی گئی تھی۔

قومی ٹیم میں شرجیل خان کی جگہ فخر زمان، عثمان قادر اور محمد حسنین کی جگہ آصف علی اور حارث روف کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں ونڈر ڈیوسن لبوڈے کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنوں ملکوں کےدرمیان چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More