پاکستان میں مزید 5055 افراد میں کورونا کی تشخیص

بول نیوز  |  Apr 15, 2021

پاکستان میں آج  مزید 5055 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 736372 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 5055 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 470، اسلام آباد میں 508،  پنجاب میں 2597 ، خیبرپختونخوا میں 1245، بلوچستان میں 81 جبکہ آزاد کشمیر میں 141 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 270309 ، بلوچستان میں 20580 ، خیبرپختونخوا میں 102290 ،اسلام آباد میں 67491 ، گلگت بلتستان میں 5153 ، پنجاب میں 255571 اور آزاد کشمیر میں 14978 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 470 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 270309 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں 2597 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 255571 ہوگئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More