شہبازشگری کی سابقہ اہلیہ عائشہ لینیا نے شادی کرلی

سماء نیوز  |  Apr 15, 2021

تصویر: عائشہ لینیا/انسٹاگرام

ماڈل وفلم میکر عائشہ لینیا اختر نے رواں برس کے آغاز میں سادگی سے دوسری شادی کی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے فالوورز کو اب دی ہے۔

عائشہ فلم میکر، اداکار وپروڈیوسرشہباز شگری کی سابقہ اہلیہ ہیں جو اب گلوکارہ آئمہ بیگ کے منگیترہیں۔

شادی کی دلکش تصاویرشیئرکرنے والی عائشہ نے طویل نوٹ میں چند تفصیلات بھی بتائیں۔

عائشہ نے لکھا ” رواں سال کے آغاز میں شادی کی سادہ تقریب انکے والدین کے گھرکے گارڈن میں منعقد کی گئی، تقریب سے 10 دن قبل ہی تمام انتظامات مکمل کیے گئے ۔ سادہ سا جوڑا بنایا جس کی میچنگ کا دوپٹہ میری ساس کے پاس موجود تھا۔ اپنے بال خود بنائے اور میک اپ بھی خود ہی کیا اس لیے کسی قسم کی غلطی کو نظراندازکردیں۔ 15منٹ کی ایک منٹ پھولوں کی ارینجمنٹ کرنے والوں کے ساتھ کی اور ہدایت دی کہ بجائے ” گولڈ صوفہ ” کے اسے میرے مقررہ بجٹ میں ہی خوبصورت بنائیں ”۔

انہوں نے بتایا کہ، میں کسی کاملیت کیلئے کوشاں نہیں تھی کیونکہ جانتی تھی کہ جس شخص کو میں نے شادی کیلئے منتخب کیا ہے وہ پرفیکٹ ہوگا۔ سادہ شادی کا ایک فائدہ یہ بھی تھا کہ آزادانہ ایک دوسرے سے بات کی کیونکہ تقریب میں صرف ہماری فیملیز ، شوہر کی نانی اور 2 قریبی دوست شریک تھے۔ ہم روئے بھی اور ہنسے بھی۔

عائشہ نے اپنے شوہرسے متعلق جاننے کے خواہشمندوں کو پہلے ہی خبردار کرتے ہوئے لکھا ” میرے خاوندانسٹاگرام پرنہیں ہیں ، اس لیے انہیں تلاش مت کریں”۔

انہوں نے باقی سب کے علاوہ خاوند کو منفرد، پُرمزاح، ساتھ دینے والا اور حیرت انگیز انسان قرار دیتے ہوئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

  عائشہ لینیا اورشہباز شگری کے درمیان جون 2017 میں علیحدگی ہوئی تھی، جبکہ عائشہ کے انسٹاگرام کا  جائزہ لیاجائے تو شہباز شگری کے ساتھ ان کی تصاویر اب بھی موجود ہیں۔

 شہباز شگری نے مارچ 2021 میں

آئمہ بیگ نے بہت کم عرصے میں بطور گلوکارہ نمایاں مقام حاصل کیا جبکہ شہبازشگری فلم ” پرے ہٹ لو” میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More