سابق مس سری لنکا کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ہم نیوز  |  Apr 15, 2021

سری لنکن پولیس نے سابق مس سری لنکا کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کی پولیس نے ’مسز سری لنکا‘ کا اعزاز حاصل کرنے والی پشپیکا ڈی سلوا کا تاج چھیننے اور اسٹیج پر ہنگامہ آرائی کے جرم میں سابق مسز سری لنکا کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق مسز سری لنکا اور موجودہ مسز ورلڈ کیرولین جوری اور ان کے ساتھی کو حملہ کرنے اور تھیٹر کو نقصان پہنچانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کولمبو کے ایک تھیٹر میں مسز سری لنکا کے فائنل کی تقریب میں پشپیکا ڈی سلوا کو 2021 کی فاتح قرار دیا گیا تھا جبکہ کیرولین جوری کو 2019 میں اسی اعزاز سے نوازا گیا تھا اور کیرولین جوری نے 2020 میں ’مسز ورلڈ‘ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

پشپیکا ڈی سلوا کو سال 2020 کی فاتح قرار دیا گیا اور جیسے ہی انہیں تاج پہنایا گیا توسابق مسز سری لنکا کیرولین جوری نے ان کے سر سے تاج جھپٹ لیا تھا۔ اس واقعے کے دوران پشپیکا ڈی سلوا کے سر پر چوٹیں بھی آئیں جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

مسز سری لنکا پشپیکا ڈی سلوا نے کولمبو میں پولیس اسٹیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کیرولین جوری سب کے سامنے معافی مانگ لیں تو وہ کیس واپس لے لیں گی تاہم دوسری جانب کیرولین جوری نے معافی مانگنے سے انکار کیا تھا۔

ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ میں نے معاملے کو عدالت سے باہر حل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کیرولین جوری نے انکار کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More