پیٹرول مزید سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

سماء نیوز  |  Apr 15, 2021

فوٹو: اے ایف پی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 32 تک کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل سے ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے ٹویٹر پیغام میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

ٹویٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

حماد اظہر کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 2 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 21 پیسے سستا ہوگیا۔

حماد اظہر کی جانب سے ٹویٹر پر جاری فہرست کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 56 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 110 روپے 76 پیسے، مٹی کا تیل 80 روپے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل کو بھی 3 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی تھی، پیٹرول ڈیڑھ روپے اور ڈیزل 3 روپے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More