بالی ووڈ کے سلطان کا شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا معاوضہ لینے سے انکار

بول نیوز  |  Apr 16, 2021

بالی ووڈ کے صف اول کے ہیرو سلمان خان نے شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ’پٹھان‘ میں کام کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یش راج بینرز تلے بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے مختصر کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے فلم میں ’ٹائیگر‘ کے کردار سے انٹری دی ہے جس کے لیے فلمساز ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کے لیے سلمان خان نے جب اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی تو فلمساز ادتیا چوپڑا سلمان خان کے پاس گئے تاکہ انہیں معاوضہ ادا کرسکیں تاہم بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے شوٹنگ کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بہت منانے کی کوشش کی تاہم سلمان خان نے جواب دیا ’’شاہ رخ خان میرے بھائی جیسا ہے، اس کے لیے میں سب کچھ کرسکتا ہوں‘‘۔

سلمان خان کی جانب سے معاوضہ نہ لینے پر ادتیا چوپڑا اب انہیں مہنگا تحفہ دینے کا سوچ رہے ہیں۔

دوسری جانب  شاہ رخ خان کو جب اس تمام صورتحال سے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے جواب دیا بھائی تو بھائی ہے۔

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More