کرونا سے نجات کیلئے یوم توبہ واستغفار آج منایا جائیگا

سماء نیوز  |  Apr 16, 2021

فائل فوٹو

ملک بھر میں آج بروز جمعہ 16 اپریل کو کرونا وائرس سے نجات کیلئے یوم تعبہ اور استغفار منایا جائے گا۔

یوم توبہ اور استغفار بنانے کیلئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے سمری صدر مملکت کو منظوری کیلئے ارسال کی گئی تھی۔ بعد ازاں صدر مملکت کی ہدایت پر یوم توبہ سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق یوم توبہ اور استغفار بنانے کا مقصد دعا اور استغفار کے ذریعے کرونا وبا سے نجات حاصل کرنا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کرونا سے نجات کیلئے اس جمعہ نماز استغفار ادا کریں۔

صدر پاکستان عارف علوی کی ہدایت پر آج رمضان المبارک کا پہلا جمعہ یوم توبہ و استغفار کے طور پر منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر کی مساجد میں کرونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں، مساجد کے خطباء اور عوام ک کورونا سے نجات کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خصوصی توبہ و استغفار کے اہتمام کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More