پولیس پرتشددمیں ملوث افرادکیخلاف دہشتگردی کےتحت مقدمہ ہوگا،فواد

سماء نیوز  |  Apr 16, 2021

فائل فوٹو

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو پولیس اہل کاروں پر تشدد میں ملوث ہیں، ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ موصول ویڈیوز سے لوگوں کی نشاندہی جاری ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ سیل پولیس پر تشدد کے واقعات میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے ان کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ان ویڈیوز کی مدد سے اب تک درجنوں لوگ کو شناخت کیا گیا ہے۔ شناخت کیے گئے افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹر کریگی۔

واضح رہے کہ مذہبی جماعت کی جانب سے ہونے والے احتجاج اور دھرنوں کے دوران متعلق پولیس اہل کاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جب کہ اس دوران پولیس اہل کار شہید بھی ہوا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و امان خراب کرنے پر متعلقہ مذہبی جماعت کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، جب کہ ان کو تحلیل کرنے کیلئے حکومت نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More