امجد صابری کی بیٹی کی مداحوں سے اپیل

بول نیوز  |  Apr 16, 2021

پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کی بڑی بیٹی حورین صابری نے صارفین سے اپیل کردی ہے۔

حورین صابری نے مداحوں سے قرآن پاک اور جائے نماز کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز حورین صابری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

حورین صابری نے اپنے پیغام میں کہا کہ براہِ کرم! جب آپ قرآن پاک پڑھ رہے ہوں تو وہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں اور نہ ہی نماز سے قبل جائے نماز کی تصویر شیئر کریں۔

امجد صابری کی بیٹی نے کہا کہ اگر آپ نماز اور قرآن پاک پڑھتے ہو تو وہ دُنیا دکھاوے کے لیے نہیں بلکہ اللّہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دُنیا دکھاوے کے لیے اپنی عبادات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا نامناسب ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائر نگ کی تھی۔

امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی تھی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More